ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنسی تشدد کی متاثرہ اداکارہ کا نام لینے پرخاتون کمیشن نے کمل ہاسن سے معافی مانگنے کو کہا

جنسی تشدد کی متاثرہ اداکارہ کا نام لینے پرخاتون کمیشن نے کمل ہاسن سے معافی مانگنے کو کہا

Sun, 16 Jul 2017 12:15:32    S.O. News Service

نئی دہلی ، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )قومی خواتین کمیشن کی صدر للتا کمارمنگلم نے اس ملیالی اداکارہ کی شناخت عوامی کرنے پر اداکار کمل ہاسن سے معافی مانگنے کو کہا جس کے ساتھ کیرالہ میں اغوا کے بعد چلتی گاڑی میں جنسی تشدد کیا گیا۔کمارمنگلم نے کہا کہ اداکار کو خط بھیج کر کہا گیا ہے کہ وہ معافی مانگیں ،یا اپنا بیان واپس لیں۔اداکار ہاسن نے ٹوئٹ کیا کہ وہ معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن آپ وکیل کو سزا دے رہے ہیں اور مجرموں کو چھوڑ رہے ہیں۔اداکار کمل ہاسن نے گزشتہ بدھ کو میڈیا سے بات چیت میں فلم انڈسٹری میں خواتین کے تحفظ کے سوال پر اداکارہ کا نام لے لیا تھا۔یہ کہے جانے پر کہ جنسی تشدد کے متاثرین کی شناخت عوامی نہیں کی جانی چاہیے ، انہوں نے کہاکہ میں نے اگر نام لے لیا ہے ،تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،آپ نے اس کا نام سب جگہ لگا دیا ہے،نام نہیں چھپائیے ،کیونکہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے،اگر آپ اسے دروپدی کہنا چاہتے ہیں، تو اس کو دروپدی کہئے،اسے ایک خاتون نہیں کہئے ۔کمارمنگلم نے کہا کہ اداکار کا بیان وی آئی پی،بڑے لوگوں ،چاہے وہ سیاست میں ہوں یا نہیں،کے درمیان پدرانہ ذہنیت کوظاہرکرتا ہے۔


Share: